کشمیری طالب علم طفیل متو کو یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش

پیر 11 جون 2018 15:32

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میںحریت رہنمائوںکی طرف سے شہید کشمیری طالب علم طفیل احمد متو کو اسکی شہادت کی 8ویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق طفیل متو بھارتی فورسزکی طرف سی11جون 2010ء میں سرینگر میں غنی میموریل اسٹیڈیم کے قریب فائرکیاگیا آنسو گیس کاگولہ سر میں لگنے سے شہید ہوگیاتھا ۔

طفیل ٹیوشن پڑھ کرواپس گھر جارہاتھا۔ طفیل کی شہادت کے بعد پوری وادی کشمیرمیں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا اوراس دوران بھارتی فورسز نے 120سے زائد کشمیریوںکو شہید کردیاتھا۔ حریت رہنمائوں جاوید احمدمیر ، محمد یوسف نقاش، بشیر کشمیری ، امتیاز احمد ریشی ، غلام محمد یر ، خواجہ فردوس احمد اوردیگر فاتحہ خوانی کیلئے مزار شہدا عیدگاہ سرینگر گئے ۔

(جاری ہے)

شہید کشمیری طالب علموں طفیل متو اور وامق فاروق کے اہلخانہ بھی اس موقع پر موجودتھے ۔ حریت رہنمائوںنے تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری شہداء کی قربانیوںکو رائیگاںنہیں جانے دیا جائیگا اور ان کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک ہر قیمت پر جاری رکھا جائیگا ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے ہی مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مرکز نگا ہ بن گیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ بھارت کشمیریوںکی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے میں پوری طرح ناکام ہو گیا ہے۔ اس موقع پر انہوںنے کشمیری شہداء کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ادھرجے کے ایل ایف ( آر ) کے سرپرست اعلیٰ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے ایک بیان میں شہید طفیل متو اور وامق فاروق کو ان کی برسیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیری شہداء کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

بیرسٹر عبدالمجید ترمبو جو اس وقت عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہیں نے سعودی حکام کے علاوہ اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی اور ان سے مسئلہ کشمیر کے جلد حل کیلئے قدامات کرنے اور بھارت پردبائو بڑھانے کی اپیل کی ۔ پارٹی رہنماء جاوید احمدمیر نے مزار شہداء میں جاکر شہید طالبعلموں کی بلندری درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔