سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی زیر صدارت اجلاس ، عام انتخابات 2018ء میں غیرملکی مبصرین بارے فیصلے

پیر جون 15:56

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی زیر صدارت اجلاس ، عام انتخابات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) الیکشن کمیشن میں پیرکو سیکرٹری بابر یعقوب فتح محمد کی صدارت میں عام انتخابات 2018ء میں غیرملکی مبصرین کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں وزارت خارجہ ، داخلہ ، ایف بی آر اور سکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ انتخابات 2018ء کی مانیٹرنگ کیلئے غیر ملکی مبصرین کا خیر مقدم کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تمام اداروں کو ہدایت کی گئی کہ ملکی قوانین کے مطابق تمام غیر ملکی مبصرین کے ویزوں کے عمل کو وقت ضائع کئے بغیر جلد از جلد نمٹایا جائے تاکہ غیر ملکی مبصرین بروقت پاکستان آسکیں ۔ اس موقع پر تمام اداروں کی مشاورت سے غیر ملکی مبصرین کے ویزوں کی مدت 4سے 6 ہفتے رکھی گئی۔ اس دوران مبصرین پولنگ سٹیشنزپر انتخابی عمل ، بیلٹ پیپز کی گنتی کا عمل اور نتائج جمع کرنے کامشاہدہ کرسکیں گے۔ غیر ملکی مبصرین کیلئے ضابطہ اخلاق کی تیاری آخری مراحل میں ہے جو چند دنو ںتک مکمل ہو جائے گی۔