خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور پی ٹی سی ایل کے مابین ملازمین کے لیے فنانسنگ اسکیم پر شراکت داری قائم

پیر جون 16:05

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور پی ٹی سی ایل کے مابین ملازمین کے لیے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور پاکستا ن ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ نے پی ٹی سی ایل ملازمین کے لیے فنانس اسکیم شروع کرنے کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیے ۔معاہدے پر دستخط جنرل مینیجر، ہیومن ریسورس، پی ٹی سی ایل ، سادیہ منصور اورصدر خوشحالی مائیکرو فنانس بینک ، غالب نشتر نے کیے ۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میںخوشحالی مائیکروفنانس بینک کے تمام ڈیپارٹمنٹ ہیڈز اور پی ٹی سی ایل کی سینئر مینجمنٹ کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔

خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے پی ٹی سی ایل کے ملازمین کو مختلف مالیاتی خدمات پیش کی ہیں۔جن میں ہونڈا پاکستان کے ذریعہ موٹر سائیکل کی خرید، تنخواہ پر قرض، ہیلتھ انشورنس ، ڈیپازٹ سائیڈ پراڈکٹ اور گھر بنانے کے لیے قرض شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ، غالب نشتر نے خوشحالی مائیکروفنانس بینک کی موجودہ شراکت داریوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا" اہم مالیاتی ادارے کی حیثیت سے خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے مختلف اداروںکے ساتھ مالیاتی سروسز کی فراہمی کے لئے شراکت داری کی ہے جس میں پاکستان پوسٹ پی ٹی وی، پشاور اور لاہور اور پرویژنل ہائوسنگ اتھارٹی خیبر پختونخواہ شامل ہیں۔

پی ٹی سی ایل کے ساتھ اس خصوصی شراکت داری کا مقصد اپنی جدید مالیاتی خدمات کی سروسز کو وسیع کرنا ہے اور مجھے یقین ہے اس شراکت داری سے پی ٹی سی ایل کے ملازمین فائدہ حاصل کریں گی-۔"اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، سعدیہ منصور نے خوشحالی مائیکروفنانس بینک کی سروسز کی تعریف کی اور کہا - " پی ٹی سی ایل کا مقصد ملازمین کے لئے ذمہ دار قرضے کی سہولیات اور مالیاتی منصوبوں تک آسان رسائی مہیا کرنا ہے کیونکہ ملازمین کے لیے فلاح و بہبود کی سہولیات کی فراہمی کے عزم پر ہمارا پختہ یقین ہے ۔

''خوشحالی مائیکروفنانس بینک اور پی ٹی سی ایل کے درمیان یہ معاہدہ ایک ایسی حکمت عملی کا اقدام ہے جس سے دونوں اداروں کو اپنی سروسز کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔اس کامیابی سے پاکستان میں ٹیلی کام اور مائیکروفنانس کے شعبوں کے درمیان طویل مدتی تعلقات فروغ پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :