ساہیوال ،ْ سپیشل جج انسداد دہشت گر دی نے ہنگامہ آرائی کیس کے ملزم دیپالپور کے ایک وکیل محمد احمد خاں کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کر دی

پیر جون 16:05

ساہیوال ،ْ سپیشل جج انسداد دہشت گر دی نے ہنگامہ آرائی کیس کے ملزم دیپالپور ..
ْ ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے سول جج کی عدالت میں ہنگامہ آرائی کیس کے ملزم دیپالپور کے ایک وکیل محمد احمد خاں کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کر دی ۔

(جاری ہے)

دوسرے وکیل سیف الرحمن کو عدالت نے پہلے ہی ضمانت پر رہا کر دیا تھا ۔16مئی 2018کو سول جج کی عدالت میں ہنگامہ آرائی کر نے اور جج پر غیر مذہب سے تعلق کا الزام لگانے کے الزامات میں 186-353-298-295-A ت پ اور 7انسداد دہشت گر دی ایکٹ کے تحت درج کر کے ایک وکیل کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :