متحدہ مجلس عمل کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا 2 روزہ اجلاس کل سے اسلام آباد میں ہوگا

پیر 11 جون 2018 16:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) سیکرٹری جنرل متحدہ مجلس عمل پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ متحدہ مجلس عمل کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا 2 روزہ اجلاس کل ( منگل ) اور پرسوں (بدھ )12اور 13جون کو اسلام آباد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ ضلعی بورڈز کی سفارشات کی روشنی میں چاروں صوبائی پارلیمانی بورڈز نے مکمل کرلیا ہے اور اب صوبائی پارلیمانی بورڈز کی سفارشات کی روشنی میں مرکزی پارلیمانی بورڈ 12-13 جون کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کرے گا ۔ انہوںنے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کے حتمی امیدواران کا باضابطہ اعلان عید سے پہلے کردیا جائے گا۔