Live Updates

چنیوٹ ،ْآئندہ انتخابات کے سلسلہ میں تمام سیاسی جماعتوں ،آزاد امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

پیر 11 جون 2018 16:07

چنیوٹ ،ْآئندہ انتخابات کے سلسلہ میں تمام سیاسی جماعتوں ،آزاد امیدواروں ..
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) آئندہ انتخابات کے سلسلہ میں ضلع چنیوٹ سے تمام سیاسی جماعتوں ،آزاد امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ پر بھی آج ضلع چنیوٹ کی تمام سیاسی جماعتوں جن میں مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی،تحریک انصاف،تحریک لبیک یا رسول اللہ،ملی مسلم لیگ ،ایم ایم ائے اور آزاد امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے گئے ہیں اور تمام امیدواروں نے اپنے اپنے حلقوں میں سیاسی محاذ بھی سنبھال لئے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات