پاکستان سپورٹس بورڈ میں غیر قانونی ترقی کا معاملہ ،ْمحمد شاہد السلام نے دوبارہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل بننے کیلئے سفارشیں کروانا شروع کر دی

وزارت کی انکوائری کمیٹی نے شاہد السلام کی گریڈ 19میں ترقی کو غیر قانونی قرار دے رکھا ہے

پیر 11 جون 2018 16:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) پاکستان سپورٹس بورڈ میں غیر قانونی طور پر گریڈ 19میں ترقی پانے والے افسر محمد شاہد السلام نے پاکستان سپورٹس بورڈ کا دوبارہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل بننے کیلئے سفارشیں کروانا شروع کر دی جبکہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کو نئی پوسٹنگ کیلئے مختلف حلقوں سے دبائو بھی ڈلوانا شروع کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق محمد شاہد السلام کی گریڈ 18سے گریڈ 19کی ترقی کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کی انکوائری کمیٹی نے غیر قانونی اور خلاف ضابطہ قرار دے رکھا ہے اور اس حوالے سے شاہد السلام کا کیس عدالت میں بھی چل رہا ہے ۔ محمد شاہد السلام ان دنوں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل اینڈ ٹریننگ بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں جس کیلئے وہ پاکستان سپورٹص بورڈ کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے دیگر افسران کو رام کرنے کی کوششیں میں سرگرم ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ نے شاہد السلام کے غیر ذمہ دار رویئے اور نا اہلی کے باعث ان سے پی ایس بی کے ڈپٹی ڈی جی ٹیکنیکل اینڈ ٹریننگ کا چارج واپس لیکر انہیں اکیڈمک ونگ بھجوا دیا تھا اور ایشین گیمز کی آمد کے پیش نظر شاہد السلام ایک بار پھر اس اہم پوسٹ پر تعینات ہونے کیلئے کوشاں ہے ، دوسری جانب وزارت بین الصوبائی رابطہ نے محمد شاہد السلام کی گریڈ 18سے 19میں غیر قانونی ترقی کا معاملہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :