شہباز شریف ٹی 20رمضان کرکٹ کپ ،ْ یو سی 20نے سیمی فائنل راونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

پیر 11 جون 2018 16:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) شہباز شریف ٹی 20رمضان کرکٹ کپ میں یونین کونسل 20نے یو سی 18کو 7وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل راونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میچ کے مہمان خصوصی شہباز شریف ٹی 20رمضان کرکٹ کپ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور سابق انٹرنیشنل کرکٹر مسعود انور تھے جبکہ ممبر ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی بابر شاہ سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

کوارٹر فائنل میچ میں یو سی 18نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں راجہ ندیم 32اورعامر حمزہ کے 31رنز کی بدولت 8وکٹوں کے نقصان پر 141رنز بنائے ، یو سی 20کی جانب سے افضل جاوید نے 32رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ شہزاد عباسی ، محمد فرقان اور ناصر ندیم نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔ 141رنز کے جواب میں یو سی 20نے مطلوبہ ہدف 18ویں اوور میں 3وکتوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ یو سی 20کی طرف سے شہزاد عباسی 47رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ کپتا ن فیصل اقبال 42اور محمد ذکریا 41رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔ شہزاد عباسی کوآل راونڈ کارکردگی دکھانے پر سابق انٹرنیشنل کرکٹر مسعود انور نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا ۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچز آج کی شب کھیلیں جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :