تحریک حریت کے وفدکاپونچھ میں قتل کئے جانیوالے سرینگر سے تعلق رکھنے والے عبید لون کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

پیر 11 جون 2018 16:07

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میںتحریک حریت جموں وکشمیر کا ایک وفد ضلع پونچھ میں بہیمانہ اور سفاکانہ طریقے سے قتل کئے جانے والے شخص عبید احمد لون کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کے لیے سرینگر کے علاقے نوشہرہ میں ان کے گھر گیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وفد میں عمر عادل ڈار، عبدالرشید بیگ اور منظور احمد بٹ شامل تھے۔

وفدنے قتل کی غیر جانبدارانہ اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔25سالہ عبید احمد لون بابا غلام شاہ یونیورسٹی راجوری میں ڈیلی ویجر کے طور پر کام کرتا تھا اور گزشتہ بیس روز لاپتہ تھا۔ اس کی لاش پونچھ کے ایک دریا سے برآمد ہوئی تھی۔تحریک حریت کے رہنماعمرعادل ڈار نے اس موقع پر کہاکہ قتل کی یہ واردات ایک منصوبہ بند طریقے سے انجام دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عبید احمد لون کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ یہ قتل انتہائی سفاکانہ طریقے کیا گیا ہے اور اس کے پیچھے ایک منصوبہ بند سازش کارفرما نظرآتی ہے۔عبید کی لاش برآمد ہونے پر اس کو وہیں دفن کیا گیاتھا لیکن اس کی شناخت کے بعد 3دن قبل میت سرینگر لائی گئی۔تحریک حریت کے رہنما نے کہاکہ ہمیں تحریک حریت کا کھل کر ساتھ دینا ہوگا تاکہ بھارتی استعمار سے آزادی حاصل کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :