کھوئی رٹہ ‘دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر ‘دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ‘ایک شدید زخمی

پیر 11 جون 2018 16:07

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) کھوئی رٹہ دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ایک شدید زخمی شدید زخمی کو اسلام آباد پمز ہسپتال میں ریفر کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے کھوئی رٹہ بائی پاس روڈ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکل سواروں کی آپس میں ٹکر نوجوان عمران مشتاق ولد محمد مشتاق قوم جاٹ ساکن ججوٹ بہاد ر ، معروف عرف ٹھاکر ولد محمد الطاف قوم شیخ ساکن منکشاہ جاں بحق ہو گئے جبکہ تیسرا موٹر سائیکل سوار ذیشان ولد محمد رشید قوم جاٹ ساکن ججوٹ بہادر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتا ل کوٹلی پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فرسٹ ایڈ دے کر پمز ہسپتال اسلام ریفر کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :