چیئرمین پی اے سی نے جولائی میں محکمہ جات کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کیلئے شیڈول کی منظوری دیدی

پیر 11 جون 2018 16:07

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) آزاد کشمیر پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے جولائی کے مہینہ میں محکمہ جات کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے لیے شیڈول کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ شیڈول کے مطابق9جولائی2018ء بروز پیر بوقت 10:00بجے دن بمقام کمیٹی رُوم ایم ایل اے ہاسٹل مظفرآباد نظامت اعلیٰ تعلیمات کالجز معہ سیکرٹریٹ،10جولائی بروز منگل زکوٰة و عُشر معہ اضلاع،11جولائی بروز بُدھ پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن،12جولائی2018ء بروز جمعرات آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔اجلاس میں ممبران کمیٹی سمیت متعلقہ محکمہ جات کے پرنسپل اکائونٹنگ آفیسرز اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :