ڈسڑکٹ اکائونٹس آفس میرپور میں ما لی سال 2017-18کے اختتا م پر مختلف محکمہ جا ت کی طرف سے ارسا ل کر دہ بلا ت پر آخری تا ریخ سے پہلے ہی کا ر و ائی مکمل ہو گی ہے ‘چیک کا ا جر اء بھی ہو چکاہے

میر پور کے ملا زمین اور آفیسر زو اکا ئونٹنٹ صا حبا ن کی ضلعی دفتر حسابات کی کا وشوں کی ستائش

پیر 11 جون 2018 16:08

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء)ڈسڑکٹ اکائونٹس آفس میرپور میں ما لی سال 2017-18کے اختتا م پر مختلف محکمہ جا ت کی طرف سے ارسا ل کر دہ بلا ت پر آخری تا ریخ سے پہلے ہی کا ر و ائی مکمل ہو گی ہے اور چیک کا ا جر اء بھی ہو چکاہے ضلع میر پور کے ملا زمین اور محکمہ جا ت کے آفیسر زربران و اکا ئونٹنٹ صا حبا ن نے ضلعی دفتر حسابات میرپور بالخصوص ایڈیشنل ڈسڑکٹ اکا ئونٹس آفیسر مختار علی بٹ کی ماہ رمضان کے دوران دن رات کی ملازمین دوست کا وشوں کوسراہا ہے ۔

ملا زمین کا کہناہے کہ ما ضی میں آ زاد کشمیر میں کسی بھی محکمہ حسابات کے دفتر میں اس قسم کی کا رکردگی کا مظاہر ہ نہیں کیاہے ۔ با لخصو ص چھوٹے ملا زمین وینڈر نمبر کے اجر اء کی وجہ سے چیک ان کے ذاتی اکائونٹس میں جا ری ہو نے پر بہت خوش اور دعاگو ہیں ۔

(جاری ہے)

ضلع میر پو ر کے جملہ ملا زمین نے ضلعی دفتر حسابا ت میر پور کی کا رگزاری اور کا و شوں پر نہ صرف ایڈیشنل ڈسڑکٹ اکائونٹس آفیسر مختارعلی بٹ کاشکریہ اداکیاہے بلکہ جملہ ضلعی دفترحسابات کے افسران وملازمین کابھی شکریہ اداکیاہے۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر مختار علی بٹ کاکہناتھاکہ ہم نے اپنافرض نبھایا ہے اب جملہ آفیسرزربران ،ملازمین و اکائونٹنٹ صاحبان جاری شدہ چیکس کوبنکوں سے بروقت کیش کرواکرذمہ داری کامظاہرہ کریں۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر مختار علی بٹ نے مزید اس بات کااظہار کیاکہ اس نظام کی شفافیت اور کارگزاری میں ناظم اعلیٰ حسابات آزادکشمیر کی ملازمین دوست پالیسیاں اور ویژن شامل ہے جس کی بدولت ضلعی دفترحسابات میرپورکویہ اعزاز حاصل ہوا کہ اس نے اپنے دفترسے متعلق بل ڈائری کوبروقت مکمل کرلیاہے۔ بل ڈائری کو بروقت مکمل کرنے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر مختار علی بٹ نے ضلعی دفترحسابات کے جملہ ملازمین کی محنت اور کارکردگی کوسراہا ۔