رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ اختتام پذیر ہو رہا ہے‘جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام میں طلباو طالبات کو 12جون سے 20جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہونگی‘ آزاد کشمیر کے دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں

جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام کے مرکزی ناظم اعلیٰ محمداعظم چشتی کی بات چیت

پیر 11 جون 2018 16:08

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام کے مرکزی ناظم اعلیٰ محمداعظم چشتی نے کہا رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ اختتام پذیر ہو رہا ہے۔مدرسہ ہذا میں طلباو طالبات کو 12جون سے 20جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہونگی۔ آزاد کشمیر کے دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں۔دُنیا و آخرت کی کامیابی کے لیے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا ۔

خوش نصیب ہیں وہ والدین جو اپنے بچوں کو دینی تعلیم کی ترغیب دیتے ہیں۔جامعہ عثمانیہ غوثیہ میں ہر سال درجنوں طلباء و طالبات قران پاک حفظ کرتے ہیں۔حضرت خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدین ؒ نے مدرسہ ہذا کی بنیاد 50 سال قبل رکھی جس میں سینکڑوں طلبائو طالبات دینی تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مدرسہ ہذا کے سینئر مدرس مولانا محمد بشیر نقشبندی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ناظم اعلیٰ محمداعظم چشتی نے کہاکہ قرآن پاک کتاب ہدایت ہے اس میں پوری بنی نوع اسانوں کے لیے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، جس کا تعلق قرآن پاک سے جڑ گیا وہ سرخرو کامیاب ہو گیا۔اُنہوں نے کہا کہ مولانا محمد بشیر نقشبندی مدرسہ ہذا کے سینئر ترین مدرس ہیں اور حضرت خواجہ سائیں محمد رکن الدین ؒ نے اپنی زندگی میں انکی ذمہ داری لگائی تھی جو آج تک نبھا رہے ہیں۔