میرپور کی مصروف ترین ہال روڈ تین سال سے لاوارث ۔حلقہ کے وزیر کو بھی ترس نہ آیا

تمام تر حکومتی دعووں کے باوجود ہال روڈ کی تعمیر نہ ہو سکی‘من پسند سیکٹرز کی سڑکوں کی تعمیر جاری

پیر 11 جون 2018 16:08

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) میرپور کی مصروف ترین ہال روڈ تین سال سے لاوارث ۔حلقہ کے وزیر کو بھی ترس نہ آیا۔تمام تر حکومتی دعووں کے باوجود ہال روڈ کی تعمیر نہ ہو سکی۔من پسند سیکٹرز کی سڑکوں کی تعمیر جاری ۔محکمہ شاہرات نے بھی چپ سادھ لی۔ موجودہ حکومت کے گڈ گورننس کے دعوے بھی شہریوں کو مطمئن نہیں کر سکے ۔ سوشل میڈیا پر سب اچھے کی رپورٹ عوام میں گہری تشویش ۔

تفصیلات کے مطابق میرپور ہال روڈ جو گذشتہ تین سالوں سے مون سون کی بارشوں کی وجہ سے بہہ گئی تھی جو تاحال تعمیر نہیں کی گئی۔جس سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے کہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا ضلع میرپور کی سڑکوں کی حالت کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ہال روڈ کا دو مربتہ لینڈ سلائیڈنگ ہونا محکمہ شاہرات کی ناقص کار کردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

پہلے بھی ہال روڈ کو اسی جگہ سے مرمت بھی کیا گیا تھا لیکن ناقص میٹریل لاپرواہی اور بے حسی کی وجہ سے حکومت کو کروڑوں روپے نقصان بھی اٹھانا پڑا ۔عوامی حلقوں نے کہا میرپور سب سے زیادہ ریونیو دینے والا ضلع ہے اور اس شہر کو دانستہ نظر انداز کرنا زیادتی ہے ۔دو سال سے سڑک تعمیر نہیں کی گئی ایسے لگتا ہے کہ شہر کا کوئی وارث نہیں ہے۔عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر اس سڑک کی تعمیر سے قبل کوئی بھی حادثہ ہوا تو اس کی ذمہ داری وزیر موصوف اور محکمہ شاہرات پر ہوگی۔