سب ڈویژنل مجسٹریٹ باغ نے موضع سمنی ،تولی پیر ،ناڑشیر علی خان ،اورباڑی کوٹ ،سوانج کے جنگلات اورنجی اراضیات سے ہرقسم کے جنگلی جانوروں اورپرندوں کے شکار پردفعہ 144ض ف کے تحت پابندی عائد کردی

پیر 11 جون 2018 16:08

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) سب ڈویژنل مجسٹریٹ باغ یاسر محمود نے موضع سمنی ،تولی پیر ،ناڑشیر علی خان ،اورباڑی کوٹ ،سوانج کے جنگلات اورنجی اراضیات سے ہرقسم کے جنگلی جانوروں اورپرندوں کے شکار پردفعہ 144 ض ف کے تحت پابندی عائد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے آفس سے جاری ہونے والے پریس ہینڈنوٹ کے مطابق بعض لوگ جنگلی اورنجی اراضیات پرپانے جانے والے جنگلی جانوروں اورپرندوں کاشکار کرتے ہیں ۔

جس سے جنگلی حیات کی نسل کشی ہورہی ہے ۔ لہذا آئندہ کوئی بھی شخص /اشخاص موضع سمنی ،تولی پیر ،ناڑشیر علی خان ،اورباڑی کوٹ ،سوانج کے جنگلات اورنجی اراضیات سے ہرقسم کے جنگلی جانوروں اورپرندوں کے شکار نہ کرئے گا ۔حکم ہذا کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلا ف کاروائی زیر دفعہ APC188 عمل میں لائی جائے گی ۔