Live Updates

راولاکوٹ ‘وینس ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام 50مستحق خاندانو ں میں عید کیلئے اشیائے خوردونوش اور نقد رقوم تقسیم

پیر 11 جون 2018 16:08

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) گزشتہ روز وینس ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام تراڑکھل کھرا ٹہ پار کے مقام پر پچاس مستحق خاندانو ں میں عید کیلئے اشیائے خوردونوش اور نقد رقوم تقسیم کی گئیں ۔ اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ٹرسٹ پروفیسر عبدالرزاق تھے تقریب میں مستحقین کے علاوہ معززین علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

وینس ٹرسٹ گزشتہ گیارہ سال سے بلاتخصیص علاقہ حسب و نسب بے بس ، بے کس افراد کی برطانیہ کے مخیر حضرات اور اراکین ٹرسٹ کے مالی تعاون سے مدد کررہا ہے ۔عبدالخالق قادری سرپرست ٹرسٹ راجہ صابر ، محمد شبیر ، محمد یوسف بندوری نے برطانیہ سے جب کہ میجر ریٹائرڈ ظفر اللہ راجہ کراچی نے ٹرسٹ کی مالی مدد کی جس سے مختلف مقامات پر غربا ء کی معاونت کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

جس کی ابتداء کھراٹہ پار سے کی گئی پروفیسر عبدالرزاق چیئرمین ٹرسٹ نے اس موقع پر کھراٹہ پار یونٹ کی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اور مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ٹرسٹ کے ذریعے مستحقین کی امداد کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نادار طلبہ اور طالبات کی امداد خواتین کی ووکیشنل ٹریننگ ، اسپیشل بچوں کی مالی امداد ، ایمبولینس سروس کی فراہمی ، ناگہانی آفات میں متاثرین کی بحالی ، ٹرسٹ کی ترجیح رہی ہے یہ سب کچھ مخیر حضرات بالخصوص برطانیہ میں مقیم مسلم کمیونٹی کے تعاون سے ممکن ہو رہا ہے محکمہ سوشل ویلفیئر ، ڈپٹی کمشنر سدہنوتی اور دیگر کا خصوصی تعاون بھی ممبران ٹرسٹ کے اعتماد کا باعث رہا ہے ۔

انہوں نے دیگر مخیر حضرات کی توجہ بھی ان کاموں میں حصہ لینے کی جانب مبذو ل کروائی اور ممبران ٹرسٹ کو بلامعاوضہ خدمات کو مثالی قرار دیا
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :