جملہ محکمہ جات ترقیاتی اہداف کا حصول یقینی بنائیں ‘تر قیاتی منصوبوں کی تصریحات اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ‘ وزیر اعظم کمیونٹی انفراسٹریکچر پروگرام کے منصوبے زمین پر نظر آنے چاہیے ‘لیگی کارکنان کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر کیے جائیں اور سیاسی کارکنان کی عزت افزائی کی جائے ‘عید کے بعد ضلع ہٹیاں بالا میں جاریہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ریویو میٹنگ منعقد کی جائے گی

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا ہٹیاں بالا کے ضلعی جائزہ اجلاس سے خطاب

پیر جون 16:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ جملہ محکمہ جات ترقیاتی اہداف کا حصول یقینی بنائیں اور تر قیاتی منصوبوں کی تصریحات اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹریکچر پروگرام کے منصوبے زمین پر نظر آنے چاہیے لیگی کارکنان کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر کیے جائیں اور سیاسی کارکنان کی عزت افزائی کی جائے عید کے بعد ضلع ہٹیاں بالا میں جاریہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ریویو میٹنگ منعقد کی جائے گی تعلیم ،صحت ،شاہرات ،سیاحت سمیت تمام شعبہ جات پر توجہ دی جارہی ہے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے فورس لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کے مسائل پر فوری توجہ دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ہٹیاں بالا کے ضلعی جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ضلعی جائزہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میونسپل کمیٹی سمیت تمام محکموں اور شعبہ جات کے ضلعی آفیسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میں تبادلوں اور تعیناتیوں کے دوران میرٹ کا بہر صورت خیال رکھا جائے سفارشی کلچر کا مکمل خاتمہ کیا جئے کسی معلم یا معلمہ کے ساتہ نا انصافی نہ ہو خواتین اساتذہ کی مشکلات کو مد نظر رکھا جائے ضلع ہٹیاں بالا کے تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی کا مسئلہ حل کیا جا رہا ہے تعلیمی اداروں سے سٹاف کی کمی دور کرنے کے لیے جاندار پالیسی کے تحت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں عوام الناس کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے ہٹیاں بالا میں میڈیکل سپیشلسٹ ،کارڈیالوجسٹ ،الٹراسائونڈ سپیشلسٹ سمیت دیگر ڈاکٹرز موجود ہیں جبکہ دیگر مہیا کیے جائیں گے ایمرجنسی سروسز سے عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ مستفید کیا جائے ضلع کے اندر جملہ طبی مراکز میں عملہ کی کمی دور کی جائے گی اور ضرورت کے مطابق ادویات مہیا کی جائیں گی لائن آف کنٹرول کے علاقوں میں طبی عملہ کو ہمہ وقت حاضر کیا جائے اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے طبی مراکز میںعوام الناس کو علاج معالجہ کی جملہ سہولیات مہیا کی جائیں وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ فورس لوڈ شیڈنگ کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے اور لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے برقیات کے بقایا جات کی وصولی کے لیے مجسٹریٹس تعینات کیے جائیں اور سرکاری محکمہ جات اپنے ذمہ واجب الادا بقایا جات ادا کریں وزیراعظم آزادکشمیر نے محکمہ پبلک ہیلتھ سے ہٹیاں بالا ،چکار اور گڑھی دوپٹہ واٹر سپلائی سکیمز سے متعلق مفصل رپورٹ بھی طلب کی وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ٹائون کمیٹیاں ،ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیاں اپنی آمدن میں اضافہ کریں تاکہ یہ ادارے اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکیں اور عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی کہ ضلع ہٹیاں بالا میں امن و امان کی صورت حال کو مزید بہتر بنایا جائے اس سلسلہ میں حکومت ضلع ہٹیاں بالا میں پولیس نفری کی کمی دور کرے گی اور ضرورت کے مطابق ضلع کو پولیس فورس مہیا کرے گی سرکاری جنگلات سے لکڑ کی چوری اور نقصان جنگل کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور جنگلات کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی این ٹی ایس کے معاملے پر کوئی مسئلہ سامنے نہیں آنا چاہیے اداروں میں شفافیت کو برقرار رکھا جائے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ سرکاری آفیسران اپنی ذمہ ذمہ داریاں پوری کریں اچھا کام کرنے والے آفیسران کی عزت افزائی کی جائے گی اور کام نہ کرنے والے آفیسران کو جواب دینا پڑے گا ترقیاتی اہداف کے حصول میں کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔