حسینی فائونڈیشن نے امسال بھی مستحق افراد میں فوڈ پیکج تقسیم کیا من پسند افراد کو نوازے جانے میں کوئی صداقت نہیں ‘چند لوگ ذاتی مفادات کیلئے حسینی فائونڈیشن کو بدنام نہ کریں

سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت سید جمعہ شہ بخاری امبور سید رضا علی بخاری کا بیان

پیر جون 16:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت سید جمعہ شہ بخاری امبور سید رضا علی بخاری نے کہا ہے کہ حسینی فائونڈیشن نے امسال بھی مستحق افراد میں فوڈ پیکج تقسیم کیا من پسند افراد کو نوازے جانے میں کوئی صداقت نہیں ہے چند لوگ ذاتی مفادات کیلئے حسینی فائونڈیشن کو بدنام نہ کریں ۔

(جاری ہے)

حسینی فائونڈیشن عوام کی فلاح و بہبود دکھی انسانیت کی خدمت میں دن رات کوشاں ہے حسینی فائونڈیشن بلا تخصیص عوام کی خدمت کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے ۔بعض لوگ الزام تراشیاں کر کے حسینی فائونڈیشن کو بدنام کرنا چاہتے ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہم حسینی فائونڈیشن پر لگائیے جانے والے الزامات کی مذمت کرتے ہیں اور تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں ۔