شیڈول بینک عوام کی تذلیل کرنے لگے ‘عید کے موقع پر شیڈول بینکوں سے رقوم نکلوانے کیلئے عوام کو گھنٹوں قطاروں میں کھڑا رکھا جانے لگا‘عوامی حلقوں کا اضافی کائونٹر بنانے کا مطالبہ

پیر 11 جون 2018 16:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) شیڈول بینک عوام کی تذلیل کرنے لگے ۔عید کے موقع پر شیڈول بینکوں سے رقوم نکلوانے کیلئے عوام کو گھنٹوں قطاروں میں کھڑا رکھا جانے لگا۔اضافی کاونٹر بنانے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پرشیڈول بینکوں نے رقوم نکلوانے والے کھاتہ داروں کو تنگ کرنا معمول بنا لیا ۔صرف ایک کائونٹر پر رقم تقسیم کی جا رہی ہے ۔جس کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے شدید گرمی میں قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے ۔بینک اہلکاران بدتمیزی بھی کرتے ہیں ۔جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔عوامی حلقوں نے شیڈول بینکوں میں فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :