مسلم لیگ( ن)آزادکشمیر کی حکومت کی دوسالہ کارکردگی شاندار اور تاریخ ساز ہے‘سردار میر اکبر خان

ویںآئینی ترمیم کے تحت کونسل کے مالیاتی و انتظامی اختیارات اور تمام اثاثہ جات کی آزاد حکومت کو منتقلی کا عمل جاری ہے اور بطریق احسن مکمل ہو جائے گا‘ وزیر جنگلات

پیر 11 جون 2018 16:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی حکومت کی دوسالہ کارکردگی شاندار اور تاریخ ساز ہے -قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مہربانی سے ترقیاتی بجٹ گیارہ ارب روپے سے بڑھا کر اب پچیس ارب روپے تک جا پہنچا ہے آزادکشمیر کے آئین میں ترامیم کے لیے تمام حکومتوں اور جماعتوں نے ہر دفعہ دعوے کیے مگر یہ اعزاز راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ان کی حکومت کو حاصل ہوا اس تاریخی کارنامے پر انکا اور کابینہ و پارلیمانی پارٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اب ریاست میں ایک باوقار اور بااختیار حکومت کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہو چکا ہے پاکستان ہمارا ملک ہے ہماری امیدوں کا مرکز ہے ہماری حفاظت حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے آزادکشمیر کو باقی صوبوں سے زیادہ اختیارات ملے ہیں کسی صوبے کے پاس انکم ٹیکس وصول کرنے کا اختیار نہیں یہ اختیار صرف آزادکشمیر کو دیا گیا ہے آئینی پیکج پر تنقید کرنے والے آزادکشمیر کوئی خود مختار ریاست نہیں دیکھنا چا ہتے ایکٹ 74 میں ترامیم مالیاتی خود مختاری کا حصول ،ترقیاتی بجٹ میں دوگنا اضافہ کارکنان کی گزشتہ عام انتخابات میں محنتوں اور دعاوں کا ثمر ہے ،اگر ریاست میں مسلم لیگ ن کا قیام عمل میں نہ لایا گیا ہوتا تو ان اہداف کا حصول ممکن نہ ہوتا وزیراعظم انفرسٹرکچر ڈویلپمینٹ پروگرام کے تحت ریاست کے دورافتادہ علاقوں کی ترقی کو یقینی بنایا جار ہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن سے ریاستی ترقی کے معاملات پر ہاتھ ملانے کے لیے تیار ہیں مگر اس طرف سے بھی سنجیدگی دکھائی جانی چاہیے پالیسی سازی کا اختیار حکومت کو ہے لیگی کارکنوں و عہدیداران بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں اور جماعت کی مظبوطی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ایڈمنسٹریٹرز صاحبا ن کارکنان کی جائز شکایات اور ان کی عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے تجاویز پر فوری عمل کریں۔

13ویںآئینی ترمیم کے تحت کونسل کے مالیاتی و انتظامی اختیارات اور تمام اثاثہ جات کی آزاد حکومت کو منتقلی کا عمل جاری ہے اور بطریق احسن مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر مسلم لیگ ن کی حکومت متحد ہے اور انشاء اللہ پاکستان میں جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں قائد پاکستان مسلم لیگ محمد نوازشریف کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنا نے میں اپنا کردار ادا کرے گئی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی دو سال کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے اس مختصر عرصے میں ریاستی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ریکارڈ ساز اقدامات اٹھاے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔