آزادکشمیر احتساب بیورو نے سید طالب حسین نقوی کیخلاف کارروائی مکمل کرتے ہوئے ریفرنس احتساب عدالت مظفرآباد میں دائر کر دیا

پیر 11 جون 2018 16:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) ترجمان احتساب بیورو کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق آزادجموں وکشمیر احتساب بیورو نے سید طالب حسین نقوی ولد سید سیلمان شاہ ساکنہ گڑھی دوپٹہ تحصیل وضلع مظفرآباد کے خلاف کارروائی مکمل کرتے ہوئے ریفرنس احتساب عدالت مظفرآباد میں دائر کر دیا ہے۔ احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم نے ملزم مذکور کے خلاف تفتیش مکمل کرتے ہوئے ریفرنس احتساب عدالت مظفرآباد میں دائر کردیا ہے۔

سید طالب حسین نقوی ولد سید سیلمان شا ہ نے آزادجموں وکشمیر احتساب بیورو نے سیدہ شفقت ثقلین عرف چاند بی بی کے خلاف درخواست دائرکی کہ ملزم مذکور یہ سید مطلوب حسین شاہ کی حقیقی بیٹی ہے۔ ملزم مذکوریہ نے جعلسازی کرتے ہوئے اپنی ولدیت اپنے چچا کے نام پر سید عنایت علی شاہ درج کی۔

(جاری ہے)

چونکہ سید عنایت علی شاہ کی کوئی اولاد نہ تھی اس وجہ سے ملزم مذکوریہ نے اپنے چچا کی جائیداد حاصل کرنے کے لیے اپنی ولدیت تبدیل کی اوراسی ریکارڈ کے ساتھ ملازمت بھی حاصل کی۔

احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم مذکوریہ کا تمام متعلقہ ریکارڈ حاصل کیا۔بروئے انکوائری شکایت بے بنیاد اور خلاف حقائق پائی گئی۔ شکایت خلاف حقائق اوربے بنیاد پائے جانے پر شعبہ انوسٹی گیشن نے شاکی کے خلاف جھوٹی درخواست دینے ، شرفاء کی پگڑی اچھالنے زیر بار کرنے اور احتساب بیورو کا قیمتی وقت ضائع کرنے کے سلسلہ میں تفتیش عمل میں لاتے شاکی طالب حسین شاہ ولد سید سیلمان شاہ ساکنہ گڑھی دوپٹہ تحصیل وضلع مظفرآباد کے خلاف زیر دفعہ 182احتساب بیورو ایکٹ 2001کے تحت ریفرنس احتساب عدالت مظفرآباد میں دائر کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :