شیعہ علماء کونسل آزادکشمیر کے زیراہتمام’’ القدس ریلیوں ‘‘ کا انعقاد

شدیدنعرے بازی ‘مسلمان مل کرایک 1 بالٹی پانی بہائیں تو اسرائیل کا ناپاک وجود دنیا سے مٹ جائیگا بیت المقدس کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی‘ علامہ معصوم سبزواری اور دیگرمقررین کا خطاب

پیر 11 جون 2018 16:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) شیعہ علماء کونسل آزادکشمیر کے زیراہتمام’’ القدس ریلیوں ‘‘ کا انعقاد۔ فلسطین کی آزادی تک ‘ اسرائیل کی بربادی تک جنگ رہے گی ‘ جنگ رہے گی ‘ کشمیر کی آزادی تک ‘ بھارت کی بربادی تک جنگ رہے گی ‘ جنگ رہے گی‘ امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدارہے ‘مردہ باد امریکہ مردہ اسرائیل ‘مردہ باد ہندوستان‘ مردہ باد ٹرمپ ‘ مردہ باد مودی کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے ۔

دارالحکومت مظفرآباد سمیت دیگر شہروں میںقائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر یوم القدس کی مناسبت سے القدس ریلیاں نکالی گئیں ۔مظفرآباد میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر شیعہ علماء کونسل علامہ سید معصوم علی سبزواری اوردیگر مقررین نے کہاکہ اسرائیل نے القدس پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ اس کی پشت پناہی کررہا ہے ۔

قبضے کو دوام دینے کیلئے امریکہ نے اپنا سفارتخانہ بھی یہاں منتقل کرلیا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوںکا مرتک ہو رہا ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھی مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔ اقوام متحدہ اور اقوام عالم کی نظر اس طرف نہیں پڑتی ۔ اقوام متحدہ دوہرا میعارترک کرے اور اسرائیل و امریکہ کو باز رکھے۔انہوں نے کہاکہ بیت المقدس کو آزاد کرائینگے ۔اور بہت جلد بیت المقدس میں نماز ادا کرینگے ۔مقررین نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ اگر سارے مسلمان مل کرایک ایک بالٹی پانی بہائیں تو اسرائیل کا ناپاک وجود دنیا سے مٹ جائیگا۔مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے ۔