مسلم لیگ (ن) آمدہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں سرخرو ہوگی‘ عوامی فلاحی منصوبوں کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کا پلڑا بھاری ہے ‘ دیگر سیاسی جماعتو ں سے عوام تنگ ہیں جن لوگوں نے تعمیروترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں

مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور کی میڈیا سے بات چیت

پیر جون 16:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن آمدہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں سرخرو ہوگی، عوامی فلاحی منصوبوں کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کا پلڑا بھاری ہے ، دیگر سیاسی جماعتو ں سے عوام تنگ ہیں جن لوگوں نے تعمیروترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں انہیں جولائی میں ہونیوالے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی ایک مرتبہ پھر عوامی عدالت میں کامیابی سے اوقات کا اندازہ ہو جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے برسر اقتدار آتے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، دہشتگردوں اور دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنانے کیساتھ ساتھ سڑکوں کے جھال بچھائے، میٹرو بس،، بجلی کے منصوبے، سی پیک جیسے میگا پراجیکٹس سے پاکستان میں خوشحالی کی بنیاد رکھی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کارکردگی سابقہ ادوار پر بھاری ہے اور مسلم لیگ ن کی حکومتی کارکردگی سے خوفزدہ عناصر نے حکومت کو گرانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر مسلم لیگ ن کی حکومت نے کامیابی سے پانچ سال مکمل کیئے۔ میاں محمد نوازشریف جو قائد پاکستان مسلم لیگ ن ہیں انہیں اقتدار سے علیحدہ کیا گیا مگر عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا آج ایسی بھی جماعتیں ہیں جو ٹکٹ دینے کیلئے سرگرم ہیں مگر لینے والے نظر نہیں آرہے۔ مسلم لیگ ن نے بہترین حکمت عملی کیساتھ میرٹ پر فیصلے کیئے ہیں ، مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواران بڑے عوامی مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کرینگے۔