مالی، سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد مابین جھڑپ، 3فوجی اور 13حملہ آور ہلاک

مسلح گروپ قوام متحدہ کے مالی امن مشن کے ہیڈ کوارٹر کی تباہی کے درپے ہیں،حکام

پیر جون 16:14

بماکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) مالی میں فوجی مقام پر سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد مابین جھڑپ میں 3فوجی اور 13حملہ آور ہلاک ہو گئے،مسلح گروپ قوام متحدہ کے مالی امن مشن کے ہیڈ کوارٹر کی تباہی کے درپے ہیں۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مالی کے علاقے موپتی میں فوجی مقامات پر حملے میں 3 فوجی اور 13 حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاع کے مطابق ملک کے مرکزی علاقے موپتی میں واقع شہر بونی میں مسلح افراد نے فوجی مقامات پر حملہ کر دیا۔مالی کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق حملے کو رفو کر دیا گیا ہے اور اس میں 3 فوجی اور 13 حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں ۔واضح رہے کہ مالی کے مرکز اور شمال میں متحرک مسلح گروپ فوجی مقامات پر اور اقوام متحدہ کے مالی امن مشن کے ہیڈ کوارٹر پر ایک تواتر سے حملے کر رہے ہیں۔