نکاراگوا،حکومت مخالف مظاہرے،

ہلاکتوں کی تعداد 137تک جا پہنچی جب تک آمر اورتیگا اپنے عہدے سے الگ نہیں ہوجاتے مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا،مظاہرین کا موقف

پیر 11 جون 2018 16:15

ماناگوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) نکاراگوا میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 137 تک پہنچ گئی،جب تک آمر اورتیگا اپنے عہدے سے الگ نہیں ہوجاتے مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نکاراگوا میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 137 تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس وسطی امریکی ملک میں فعال حقوق انسانی کی تنظیم نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے حزب اختلاف کے ایک نوجوان رہنما بھی ایک حملے میں ہلاک ہو گئے۔

یاد رہے کہ ان مظاہرین میں زیادہ تر طالب علم شامل ہیں جو بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیر اعظم اورتیگا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ جب تک آمر اورتیگا اپنے عہدے سے الگ نہیں ہوجاتے مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔واضح رہے کہ اس ملک میں اپریل سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :