جی سیون سمٹ کے نتائج مایوس کن قرار، جرمن چانسلر

یورپی یونین امریکی اضافی محصولات پر مشترکہ جوابی اقدامات اٹھائے گی،انجیلا میرکل

پیر 11 جون 2018 16:15

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) جرمن چانسلر نجیلا میرکل نے جی سیون سمٹ کے اعلامیے کی توثیق نہ کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہسمٹ کے نتائج مایوس کن ہیں، یورپی یونین امریکی اضافی محصولات پر مشترکہ جوابی اقدامات اٹھائے گی۔جرمن نشریاتی ادارے کے ساتھ گفتگو میں میرکل نے کہا کہ جی سیون سمٹ کے اعلامیے کی توثیق نہ کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہسمٹ کے نتائج مایوس کن ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے جی سیون سمٹ کے اعلامیے کی توثیق نہ کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایک مایوس کن پیشرفت ہے لیکن یورپی یونین امریکی اضافی محصولات پر مشترکہ جوابی اقدامات اٹھائے گی۔ میرکل نے کہا کہ جی سیون سمٹ کا نتیجہ بہت اچھا نہیں رہا۔ اس گروپ کے مشترکہ بیان میں ایک دوسرے سے اختلاف کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ادھر امریکا نے اس سمٹ کی ناکامی کا الزام کینیڈا پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔