ویتنام، اکنامک زون کے خلاف مظاہرے ،

مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد زخمی اکنامک زون کے قیام سے چینی سرمایا کاروں کا اثرورسوخ بڑھ جائے گا،مطاہرین کا خدشہ زون کے قیام سے ویتنام مں تعمیرو ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے،حکومتی موقف

پیر 11 جون 2018 16:15

ویتنام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) ویت نام میں مجوزہ اکنامک زون کے خلاف مظاہرے کیے گئے،مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم مابین فریقین کی بڑی تعداد زخمی ہو گئی، اکنامک زون کے قیام سیچینی سرمایا کاروں کا اثرورسوخ بڑھ جائے گا، اکنامک زون کے قیام سے ویتنام مں تعمیرو ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویت نام میں مجوزہ اکنامک زون کے خلاف مظاہرے کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم بھی ہوا جس لکے نتیجے میں فریقین کی بڑی تعداد زخمی ہو گئی۔ ان مظاہرین کے مطابق اس اکنامک زون کے قیام کے نتیجے میں ملک میں چینی سرمایا کاروں کا اثرورسوخ بڑھ جائے گا۔ تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ اس پیشرفت سے ملک میں ترقی کے نئے راستے کھل سکتے ہیں۔ اس تناظر میں ایک قانون گزشتہ ہفتے ہی منظور کیا جانا تھا تاہم مظاہروں کے بعد اس منصوبے کو مزید بہتر بنانے کے لیے وقت لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :