عالمی جوہری ڈیل برقرار رہنی چاہئے،

ڈیل مشرق وسطی میں قیام امن اور استحکام کے لیے اہم ہے،شی جن پھنگ

پیر 11 جون 2018 16:15

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ عالمی جوہری ڈیل پر عملدرآمد جاری رہنا چاہیے،جوہری ڈیل مشرق وسطی میں قیام امن اور استحکام کے لیے اہم ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ عالمی جوہری ڈیل پر عملدرآمد جاری رہنا چاہیے۔

چین میں ہوئی شنگھائی تعاون کوآپریشن آرگنائزیشن کی سمٹ کے بعد ان دونوں رہنماں نے گفتگو میں جوہری ڈیل اور دیگر علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ شی کے بقول 2015میں طے پانے والی یہ ڈیل مشرق وسطی میں قیام امن اور استحکام کے لیے اہم ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ ماہ اس سے ڈیل سے دستبردار ہو گئے تھے، جس کے بعد اس کا مستقبل غیر واضح ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :