ریاستی باشعور عوام اور جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے کارکنان سردار خالد ابراہیم خان کی کال پر 13جو ن کو بھرپور انداز میں مظفر آباد پہنچ کر قومی یکجہتی ، میرٹ کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اداروں کے تقدس کیلئے اپنا کردار ادا کریں

جمو ںکشمیر پیپلزپارٹی ضلع پونچھ کے ہنگامی اجلاس سے مقررین و پارٹی رہنمائوں کا خطاب

پیر 11 جون 2018 16:15

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) ریاست جمو ںکشمیر کی باشعور عوام اور جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے کارکنان قائد جماعت سردار خالد ابراہیم خان کی کال پر 13جو ن کو بھرپور انداز میں مظفر آباد پہنچ کر قومی یکجہتی ، میرٹ کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اداروں کے تقدس کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ہم طالع آزما حکمرانوں کو ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ریاست جمو ںکشمیر کی وحدت کے خلاف کشمیری عوام کی امنگوں کے منافی کوئی اقدام اٹھا سکیں ۔

غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان نے انیس جولائی 1947کو پاکستان بننے سے قبل ہی ریاست جمو ںکشمیر کا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کرنے کا جو تاریخی فیصلہ کیا تھا اس نظریے اور اصول پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار جمو ںکشمیر پیپلزپارٹی ضلع پونچھ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی قائدین اور دیگر زعماء نے کیا ۔ اجلاس کی صدارت صدر جموں کشمیر پیپلزپارٹی ضلع پونچھ سردار سیاب شریف نے کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق سٹی صدر سردار خالد محمود نے انجام دیئے ۔

مقررین نے کہا کہ سردار خالد ابراہیم خان قومی وقار اور کشمیریوں کی عزت نفس کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیرکے غیر ت مند عوام ان کے شانہ بشانہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اجلاس میں ہنگامی بنیادوں پر عوام اور پارٹی کارکنان کو مظفرآباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں ۔ شرکاء اجلاس نے اس عزم کا اظہارکیا کہ سردار خالد ابراہیم خان، ر یاست کے قومی تشخص اور غریب عوام کے لیے حصول انصاف کی جو کال دی ہے ہم اپنی پوری طاقت و قوت کے ساتھ قائد کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان نے انیس جولائی 1947کو ایک تاریخی فیصلہ کر کے اقوام عالم پر واضح کیا تھا کہ کشمیری عوام کسی آزمائش میں گھبرانے والے نہیں ہیں او رقوموں کی زندگی میں ایسے مراحل آتے رہتے ہیں ۔ زندہ قومیں ایسے حالات کا صبر و استقامت سے مقابلہ کرتی ہیں۔ شاہد اب وہی پرانی تاریخ دہرانے کا وقت آگیا ہے ۔ چمچہ گیری کرنے والوں کو شاہد ہماری تاریخ کا درست ادراک نہیں ہے ہمارے اسلاف نے اگر 1832میں زندہ کھالیں کھنچواکر جو تاریخ رقم کی ہے ہم ان کے وارث ہیں اور ہماری رگوں میں آج بھی ان کا خون گردش کررہا ہے ۔

اجلاس سے ضلعی صدر سردار سیاب شریف ، صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سردار جاوید نثار ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ پونچھ کے آرگنائزر خان افتخار خان، حلقہ نمبر چار کے صدر سردار محمد بشیر خان، ضلع راولپنڈی کے صدر سردارعارف خان، ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری رضوان مصطفائی ایڈووکیٹ، ضلع راولپنڈی کے آرگنائزر راشد رشید، حلقہ چار کے جنرل سیکرٹری سردار لیاقت ، آرگنائزر سردار کبیر خان، سردار رزیق خان ایڈووکیٹ ، سردار طار ق اسحق ایڈووکیٹ، سردار تابی تاثیر ایڈووکیٹ، سردار بلال شکیل ایڈووکیٹ، سردار یاسر اسحق ،ٹھیکیدار سردار سعید خان، طفیل قریشی ، ارشد خان، محمد اعظم خان، محمد رمضان خان، خلیق اشرف، سہیل یونس ، محمد اشفاق خان، مصطفی ، فیضان نسیم ، کامران رفاقت ، مرشد خان، ظہراز اکرم ، تنویر خالق ، شہزاد رفیق ، آزاد قریشی ، سردارمحمد نذیر خان ، سردار محمد سجاد خان، نبیل نسیم ، محمد طاہر خان، شکیل تبسم ، ارشد غازی ، دلفراز عرف ماموں ، محمد انور خان، عرفان رفیق ، راشد رشید، اظہر یوسف ، رئیس افضل ، طفیل خان، گلفراز خان، زریف خان، محمد وحید اکرم ، ایس ایم نذیر ، ابراہیم خان، محمد فاضل خان، شعیب خان، بنیات خان، محمد صغیر خان، شاہد فاروق خان، سردار محمد الیاس خان، امتیاز خان ، مظہر اسلام اور دیگر نے خطاب کیا ۔