عید الفطر کے موقع پر بھی سرکاری محکموں کے ورکچارج ملازمین خوشیوں سے محروم

افسران نے تنخواہیں ،بلات اور ٹی اے ، ڈی اے تو حاصل کرلئے لیکن ورکچارج ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیاں نہ ہوسکی

پیر جون 16:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) عید الفطر کے موقع پر بھی سرکاری محکموں کے ورکچارج ملازمین خوشیوں سے محروم ، افسران نے تنخواہیں ،بلات اور ٹی اے ، ڈی اے تو حاصل کرلئے لیکن ورکچارج ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیاں نہ ہوسکی ‘ملازمین کو سرکار ی اکائنٹ خالی بتا کر ٹرخا دیا گیا ‘ تنخواہیں نہ ملنے کیوجہ سے ملازمین میں بے چینی اور شدید مایوسی ، آفیسران کو بددعائیں ‘ وزیراعظم سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ‘ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے سرکاری و نیم سرکاری اور خود مختار اداروں و کارپوریشنز میں جن میں تعمیرات عامہ ، برقیات سرفہرست ہیں کے ورکچارج ملازمین عید الفطر کی خوشیوں سے محروم رہیں گے ۔

ملازمین کو گزشتہ دو تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی اور عید الفطر کے موقع پر بھی تنخواہوں کی ادائیگیاں نہیں ہوسکیں گی ۔

(جاری ہے)

جس پر ان ملازمین کے اندر شدید مایوسی و بے چینی پائی جاتی ہے ۔ بعض ملازمین آفیسران کو کوستے اور ان کو بددعائیں بھی دے رہے ہیں ۔ متاثرہ ملازمین کے مطابق آفیسران کو بروقت تنخواہیں ، ٹی اے ڈی سمیت دیگر بلات کی ادائیگیاں کردی جاتی ہیں جب غریب ملازمین کو تنخواہیں دینے کی باری آتے ہے تو سرکارکے اکائونٹ خالی بتائے جاتے ہیں ۔

غریب ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں ۔ ورکچارج ملازمین کا کوئی پرسان حال نہیں اور ملازمین کسی مسیحا کے منتظر ہیں ۔ ورکچارج ملازمین نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :