مظفرآباد‘دواریاں ڈویلپمنٹ اینڈ ہیومن رائٹس فورم ضلع نیلم کے زیر انتظام یونین کونسل دواریاں میں افطار پارٹی کا اہتمام

پیر 11 جون 2018 16:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) دواریاں ڈویلپمنٹ اینڈ ہیومن رائٹس فورم ضلع نیلم کے زیر انتظم یونین کونسل دواریاں میں افطار پارٹی کا اہتمام ، دواریاں ڈویلپمنٹ اینڈ ہیومن رائٹس فورم ضلع نیلم کے اہتمام یونین کونسل دواریاں کے جملہ اراکین کا اجلاس اور عظیم الشان افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دواریاں ڈویلپمنٹ اینڈ ہیومن رائٹس فورم کے نمائندگان نے بتایا کہ ہمارا فورم غیر لسانی ، غیر فرقہ وارانہ ، غیر سیاسی بنیادوں پر یو سی دواریاں کے بالخصوص اور ضلع بھر کے بالعموم تمام مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھی ہوئے ہیں ۔

اجلاس میں یونین کونسل کے تمام تر مسائل ، عید سے قبل بجلی کی فراہمی ، جملہ سکولوں میں غیر حاضر سٹاف کی حاضری اور یوسی دواریاں میں انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :