ہم سب کو اعلیٰ عدلیہ کا احترام ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا ‘

ہم میں سے کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں اگر طاقت کے بل بوتے پر ہی نظام کائنات چلنا ہوتا ‘تو آج دنیا میںکوئی غریب ،مظلوم زندہ ہی نہ رہ سکتا سابق ڈپٹی چیف پراسیکیوٹر جنرل احتساب بیورو شیخ مسعود اقبال کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 11 جون 2018 16:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) سابق ڈپٹی چیف پراسیکیوٹر جنرل احتساب بیورو شیخ مسعود اقبال نے کہا ہے کہ ہم سب کو اعلیٰ عدلیہ کا احترام ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا ۔ ہم میں سے کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں اگر طاقت کے بل بوتے پر ہی نظام کائنات چلنا ہوتا تو آج دنیا میںکوئی غریب ،مظلوم زندہ ہی نہ رہ سکتا۔ سردار خالد ابراہیم خان جیسے سیاسی لیڈر کی جانب سے عدلیہ کیخلاف استعمال ہونے والی زبان سے انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

اس عدلیہ کو بنانے میں ان کے آبائو اجداد کا بڑا حصہ ہے اور آج کیا وہ اپنے ہی ہاتھ سے اس ادارہ کو ختم کرنے پر تل گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سے اعلیٰ عدلیہ کے اوپر جو مخصوص طبقہ سنگباری کررہا ہے اسے اس نظام کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے اور ہم ایسا نہیں ہونے دینگے ۔ ہمیں اس بات پر پورا یقین موجودہ صورتحال کا کوئی بہتر حل نکل آئے گااور حالات سنگینی کے بجائے بہتری کی طرف گامزن ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :