خالد ابراہیم سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں،

عدلیہ کیخلاف محاز کھڑا کرنے سے خالد ابراہیم اپنی ساکھ ختم کربیٹھے ہیں، ریاست بھر میں خالد ابراہیم کے اس فعل کیخلاف شدید تشویش پائی جاتی ہے معروف سیاسی وسماجی رہنما محمدشبیر چوہان کا بیان

پیر 11 جون 2018 16:23

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) معروف سیاسی وسماجی رہنما محمدشبیر چوہان نے کہا ہے کہ خالد ابراہیم سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں، عدلیہ کیخلاف محاز کھڑا کرنے سے خالد ابراہیم اپنی ساکھ ختم کربیٹھے ہیں، ریاست بھر میں خالد ابراہیم کے اس فعل کیخلاف شدید تشویش پائی جاتی ہے، اپنے ایک میڈیا بیان میں انہوں نے کہا کہ خالد ابراہیم ایک وکیل، ایک سیاستدان، اور ایک بڑے باپ کے بیٹے کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں مگر انہوں نے جاہلوں والی حرکت کرکے اپنا نام خاک میں ملادیا، یہ کوئی طریقہ نہیں نہ ہی کوئی قانون ہے کہ کہ کوئی وکیل، کوئی ممبر اسمبلی اور یا کوئی بڑا آدمی عدلیہ کی تضیحک کرتا پھرے، ایسے فعل کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، اور خالد ابراہیم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سیاسب خالد، غلام صادق کے دور میں اسمبلی میں ہونیوالی تقرریوں کی بھی تحقیقات کرائیں۔

متعلقہ عنوان :