مظفرآباد ،ْمرکزی سیرت کمیٹی نے نمازعیدالفطرکاشیڈول جاری کردیا،مرکزی عیدگاہ میںٹھیک 8بجے نماز عید اداکی جائیگی

پیر جون 16:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) مرکزی سیرت کمیٹی نے نمازعیدالفطرکاشیڈول جاری کردیا‘آزادکشمیرمیں عیدکاسب سے بڑااجتماع مرکزی عیدگاہ میں منعقدہوگاجہاںنمازعیدٹھیک 8بجے اداکی جائے گی‘مرکزی سیرت کمیٹی نے اس سلسلہ میں انتظامات شروع کردئے ہیں،علماء کرام،مشائخ عظام،،وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان،وزراء حکومت سمیت سیاسی و سماجی شخصیات سمیر بڑی تعدادمیں شہری حسب معمول مرکزی عیدگاہ میں نماز عید اداکریں گے۔

(جاری ہے)

مرکزی سیرت کمیٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مرکزی سیرت کمیٹی نے حسب سابق مرکزی عیدگاہ میں عیدالفطرکے سب سے بڑے اجتماع کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں، گزشتہ روز کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عیتق احمدرضا اور دیگر عہدیداران علامہ محمدپرویز قریشی،قاضی وحیداحمدنے مرکز ی عیدگاہ میں اجتماع عیدالفطر کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ مرکزی عیدگاہ میں صفائی ستھرائی کے حوالہ سے میونسپل کارپوریشن اور دیگر اداروں کا تعاون بھی مرکزی سیرت کمیٹی کو حاصل ہے۔مرکزی سیرت کمیٹی نے حکومتی اداروں کے تعاون وک سراہاہے۔

متعلقہ عنوان :