بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے ‘مقبوضہ کشمیر میں تمام ناکہ بندیوں کو فوری طور پرختم کیا جائے ‘نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں بھارتی قابض افواج نے کشمیری نوجوانوں کو ٹارگٹ کرنا اور انہیں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھانا اپنانا روزانہ کا معمول بنا لیا ہے

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں کپواڑہ میں معصوم کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت

پیر 11 جون 2018 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں کپواڑہ میں معصوم کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے ‘مقبوضہ کشمیر میں تمام ناکہ بندیوں کو فوری طور پرختم کیا جائے ‘نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں بھارتی قابض افواج نے کشمیری نوجوانوں کو ٹارگٹ کرنا اور انہیں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھانا اپنانا روزانہ کا معمول بنا لیا ہے۔

پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی افواج نے نام نہاد سیز فائر کے بعد دانستہ طور پر کشمیری نوجوانوں کے خلاف مزید تیزی سے آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر ظلم و جبر اس لئے روا رکھا جا رہا ہے کہ وہ اپنے حق خودارادیت کی جدوجہد سے دستبردار ہو جائیں۔

(جاری ہے)

صدر نے حریت رہنمائوں کی گرفتاریوں اور مسلسل حراست پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کی پوری وادی کا محاصرہ کر رکھا ہے اور بہت سارے شہروں میں داخلے اور باہر نکلنے والے راستوں کو بند کر رکھا ہے جس سے مریضوں، طلبہ اور اساتذہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان ناکہ بندیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو ریلیف مل سکے اور وہ اپنے ناگزیر روز مرہ کے امور انجام دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :