ایشین گیمز ،قومی دستے کو حتمی شکل دینے کیلئے پی او اے اور سپورٹس بورڈ کا مشترکہ اجلاس پرسوں لاہور میں ہو گا

پیر 11 جون 2018 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) ایشین گیمز کیلئے قومی دستے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان اولمپک ایسوس ایشن ،وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کا مشترکہ اجلاس پرسوں بدھ کو لاہور میں ہو گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل اینڈ ٹریننگ محمد اعظم ڈار کے مطابق اجلاس میں ایشین گیمز میں شامل کھیلوں کی نیشنل فیڈریشنز اپنی تیاریوں اور قومی کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریفنگ دے گی جبکہ جن جن کھیلوں میں ایشین گیمز میں میڈلز جیتنے کے امکانات ہے ان پر خصوصی توجہ دینے کیلئے بھی خصوصی جائزہ لیا جائیگا ۔

اعظم ڈار نے بتایا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ عید الفطر کی تعطیلات کے فوری بعد 20جون سے ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے مختلف سینٹرز پر ٹریننگ کیمپس شروع کروا دے گا ۔ اجلاس کی صدارت پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن (پی او اے ) سپورٹس کمیشن کے سربراہ سید عاقل شاہ کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :