فٹبال ورلڈ کپ، برازیل نے وارم اپ مقابلے میں آسٹریا کو3-0 سے ہرا دیا

پیر 11 جون 2018 16:45

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) فٹبال ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے سے قبل ٹیموں کی بڑی تیاریاں جاری ہیں، فٹبال سٹار نیمار کی ٹیم برازیل نے وارم اپ مقابلے میں آسٹریا کو تین صفر سے ہرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

فٹبال ورلڈ کپ کے بڑے امتحان سے قبل ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں،ایونٹ کے وارم اپ میچ میں برازیل نے آسٹریا کے خلاف زبردست کھیل پیش کیا اور کھیل کے آغاز سے ہی حریف گول پوسٹ پر حملے شروع کر دیئے، ٹیم برازیل کو پہلی کامیابی 36 ویں منٹ میں ملی۔63ویں منٹ میں سپر سٹار نیمار نے گول کر کے برازیل کی برتری دو صفر کر دی، کچھ ہی دیر بعد برازیل کی مضبوط ٹیم نے تیسری بار گیند کو جال میں پہنچایا، حریف ٹیم کوشش کے باوجود گول نہ کر سکی۔

متعلقہ عنوان :