پتھراؤ کرنے والے کشمیریوں کو گولی مار دینی چاہیے، بی جے پی رہنما کی ہرزہ سرائی

پتھراؤ کرنے والے کشمیریوں کے خلاف مقدمات واپس نہیں لینے چاہئیں، رکن پارلیمنٹ ڈی پی واتس

پیر 11 جون 2018 16:45

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما نے کہا ہے کہ پتھراؤ کرنے والے کشمیریوں کو گولی مار دی جائے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکومت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پتھراؤ کرنے والے کشمیریوں کو گولی مار دینی چاہیے۔بی جے پی کے رکن اسمبلی اور بھارتی فوج کے سابق لیفیٹننٹ جنرل ڈی پی واتس نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ پتھراؤ کرنے والے کشمیریوں کے خلاف مقدمات واپس لیے جارہے ہیں لیکن ان لوگوں کو تو گولی مار دینی چاہیے۔