عبید عرف کے ٹو کی سزاکے خلاف اپیلوں کی سماعت،

عدالت نے فریقین سے 4 جولائی تک دلائل طلب کرلیے

پیر جون 16:49

عبید عرف کے ٹو کی سزاکے خلاف اپیلوں کی سماعت،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم کے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر عبید عرف کے ٹو کی سزاکے خلاف اپیلوں کی سماعت،،،عدالت نے فریقین سے 4 جولائی تک دلائل طلب کرلیے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں ٹارگٹ کلر عبید عرف کے ٹو کی سزاکے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے فوری سماعت کی درخواست پر رینجرز پراسیکیوٹر اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 4 جولائی کو دلائل طلب کرلیے،انسداددہشت گردی عدالت نے دو مقدمات میں عبید کے ٹو کو سزا سنائی تھی،،عدالت نے دوپولیس اہلکاروں نثار اور ریحان قتل کیس میں مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، سرکاری وکلا کا موقف ہے کہ عدالت نے اپوا کالج سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمدگی کیس کا جرم ثابت ہونے ہر مجرم کو 14 برس کی سزا سنائی تھی، مجرم عبید کے ٹو رینجرز نے ایم کیوایم مرکز پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا، مجرم کے خلاف قتل اور دہشت گردی کے دیگر مقدمات بھی زیر سماعت ہیں