مانانوالہ ،ْتیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کوٹکر ،ْ

ایک نوجوان جاںبحق ، 2 افراد شدید زخمی

پیر 11 جون 2018 16:49

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) لاہور فیصل آباد مین جی ٹی روڈ نزد اڈا پنواں سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار کے موٹرسائیکل کوٹکر مارنے سے ایک نوجوان جاںبحق اور 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کوریسکیو 1122نے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ،ذرائع کے مطابق لاہور فیصل آباد مین جی ٹی روڈ نزد اڈا پنواں سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار کے موٹرسائیکل کوٹکر مارنے سے ایک 14سالہ نوجوان محمد ارسلان موقع پر جاں بحق جبکہ 12سالہ رضوان اور 13سالہ عظیم شدید زخمی ہو گے جنکو ریسکیو 1122نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال شاھکوٹ منتقل کر دیا جہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔