سرگودھا ،ْپولیس نے خاتون منشیات فروش سمیت دو افراد کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

پیر جون 16:49

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) سرگودھاپولیس نے خاتون منشیات فروش سمیت دو افراد کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تھانہ بھاگٹانوالا پولیس نے علاقہ لعلو والی کے قریب چھاپہ مار کر منشیات فروش گینگ کی خاتون آسیہ بی بی سے ایک کلو 370 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ ملزم عارف کو گرفتار کرکے اس سے بھی بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے دونوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کے خاندانی افراد خود ریکارڈ یافتہ علاقہ میں منشیات فروشی کا دھندہ کر رہے تھے جس پر چھاپہ مار کے خاتون اور اسکے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔