ہنگو ،ْپولیس کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف کاروائیاں ،ْ

2 منشیات فروشوں سمیت 15جرائم پیشہ افرادگرفتار،اسلحہ و منشیات برآمد

پیر 11 جون 2018 16:49

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) ہنگوپولیس نے جرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائیاں تیزکردی۔تازہ چھاپوں میں2 منشیات فروشوں سمیت 15جرائم پیشہ افرادگرفتار۔گرفتارافرادسے اسلحہ و منشیات برآمد ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرآصف گوہر کی ہدایت پرتھانہ سٹی،صدر،دوآبہ اورٹل پولیس نے ڈی ایس پی ہیڈکواٹرعمرحیات خان اورڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کے قیادت میں ضلع بھرکے ہدف کئے گئے مقامات پرچھاپے لگائیں۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ آصف گوہرنے صحافیوں کوبتایاکہ ان کامیاب چھاپوں میں 2منشیات فروشوں حیدرعلی ولدشوکت سکنہ محلہ سیدان حال پی ٹی سی ہنگواورناصرعلی ولدمنہاج علی سکنہ پاس کلے سمیت15ملزمان گرفتارکرکی1کلاشنکوف،5پستول،1بندوق،7چارجرز،400مختلف بورکے کارتوس 4500گرام چرس برامدکرلی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرآصف گوہرنے کہاکہ ضلع ہنگوکے تمام تھانوں کے حدودمیں پولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بلاتفریق اوربغیرکسی مصلحت اوردبائوکے کاروائی جاری رکھی گی۔

متعلقہ عنوان :