عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں۔۔۔حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر شاندا ر اعلان کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 جون 2018 16:30

عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں۔۔۔حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر شاندا ر ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جون 2018ء) : وفاقی حکومت نے عیدالفطرپربجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیاہے،وزارت توانائی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 14جون سے 18جون تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈناصرالملک نے عیدالفطرکے تین روز14سے 18جون تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

نگراں وزیراعظم نے عیدالفطرکے موقع پرملک بھر میں سکیورٹی صورتحال کوتسلی بخش بنانے کے اقدامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔نگراں وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ عیدالفطرکے موقع پرملک میں بھر جبکہ صوبائی حکومتیں بھی اپنے علاقوں میں عیدالفطر کی نماز کے دوران مساجد اور عیدکے اجتماعات کے موقع پرسکیورٹی صورتحال کرکنٹرول میں رکھیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزارت توانائی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔بجلی کی پیدوار کیلئے کمپنیوں کواضافی ایندھن جمع کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔یاد رہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے نیشنل گریڈ سسٹم میں ساڑھے 10ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی تھی۔جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاتھا کہ اب ہماری حکومت جاری ہے اگر ہمارے جانے کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوئی توہماری ذمہ داری نہیں ہے۔

تاہم نگراں حکومت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے۔ جس کے باعث نگراں حکومت نے عیدالفطر کے موقع پرملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔مزیدبرآں حکومت کی طرف سے عیدالفطرکیلئے سرکاری اور نجی محکموں کے ملازمین کو 14سے 18جون تک چھٹیاں دی گئی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالفطر کے موقع پرمسلم خوشگوار رہنے کاامکان ہے۔جبکہ شوال کا چاند جمعہ کو نظر آنے کے زیادہ امکانات ہیں ،جس کے باعث عیدالفطر ہفتے کوہوگی۔