سعودی عرب ، کنویں میں دم گھٹنے سے پاکستانی سمیت 2 ایشیائی کارکن جاں بحق

پیر جون 16:53

سعودی عرب ، کنویں میں دم گھٹنے سے پاکستانی سمیت 2 ایشیائی کارکن جاں ..
عفیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) سعودی عرب کی عفیف پہاڑیوں میں موجود کنویں میں دم گھٹنے سے پاکستانی سمیت 2 ایشیائی کارکن جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عفیف کی العسیبی تحصیل کے پہاڑی کنویں میں دم گھٹنے پر2ایشیائی کارکن جاں بحق ہوگئے۔ یہ دونوں واٹر ٹینکر میں کنویں سے پانی بھر رہے تھے۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے دونوں کی نعشیں نکال کر اسپتال کے سرد خانے میں محفوظ کرادیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موقع پر موجود متوفی کارکنان کے رفیق کار نے بتایا کہ کنویں پر کام کرنے والے 3میں سے 2کا تعلق پاکستان اور ایک کا ہندوستان سے ہے۔ واٹر پمپ کا ایک حصہ کنویں میں گر گیا تھا۔ ایک نکالنے کیلئے کنویں میں اترا۔ ابھی درمیان میں تھا کہ زہریلی گیس سے متاثر ہوکر ہوش و حواس کھو بیٹھا۔ایک پاکستانی نے اپنے رفیق کار کو بچانے کی کوشش کی۔ وہ بھی کنویں میں جاگرا۔ تیسرے نے شہری دفاع سے رابطہ کرکے سانحہ کی اطلاع دی۔