چین، قدرتی گیس پائپ لائن دھماکا، 24افراد زخمی

پیر جون 16:53

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) چین کے جنوب مغرب میں قدرتی گیس پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد زخمی ہو گئے، دھماکے کے بعد آٹومیٹک سکیورٹی کنٹرول سسٹم نے پائپ لائن کو بند کر دیا گیا۔ چین کے جنوب مغرب میں صوبہ گوئی کو میں قدرتی گیس پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چین کے ٹیلی ویژن چینل CCTVکی خبر کے مطابق رات کے وقت چئین شینان شہر کے قریب چین کی پیٹرول کمپنی چائنہ نیشنل پیٹرولئیم کارپوریشن کے زیر انتظام پائپ لائن میں گیس کے اخراج کی وجہ سے دھماکہ ہو گیا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے 24 افراد کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد آٹومیٹک سکیورٹی کنٹرول سسٹم نے پائپ لائن کو بند کر دیا ہے۔