بھارت، 2نوجوانوں کو بچہ چور ہونے کے شبہ میں تشدد کرکے قتل دیا

پولیس اہلکار ہجوم کنٹرول کرنے کی بجائے وڈیو بنانے میں مصروف، 16افراد گرفتار،وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پیر 11 جون 2018 16:53

بھارت، 2نوجوانوں کو بچہ چور ہونے کے شبہ میں تشدد کرکے قتل دیا
گوہاٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) بھارتی ریاست آسام میں ہجوم نے 2نوجوانوں کو بچہ چور ہونے کے شبہ میں تشدد کرکے قتل کردیا،پولیس اہلکارمشتعل ہجوم کو کنٹرول کرنے کے بجائے وڈیو بنانے میں مصروف رہے، بعد ازاں پولیس نے 16افراد کو گرفتار کر لیا،وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں آسام کے ضلع کاربی آنگ لانگ میں ایک ہجوم نے 2نوجوانوں کو بچہ چور ہونے کے شبہ میں تشدد کرکے قتل کردیا۔

اس معاملے پر ریاستی حکومت نے ضلع مجسٹریٹ کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پولیس نے اب تک 16افراد کو گرفتارکیا ۔اس واقعہ کا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں پولیس اہلکارمشتعل ہجوم کو کنٹرول کرنے کے بجائے وڈیو بنانے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔ پرہجوم تشدد کا شکار ہونیوالے نوجوان نیلوتپل داس ساونڈ انجینیئر جبکہ ابھجیت ناتھ ایک تاجر ہے جومذکورہ ضلع میں پکنک مناکرکار سے واپس آرہے تھے کہ ہجوم نے انہیں روکااوربچہ چوری کے شبہ میں گاڑی سے باہر نکال کر انہیں زدوکوب کرکے قتل کردیا۔قتل کے واقعہ کے بعد گوہاٹی کامرس کالج کے قریب لوگوں کی بڑی تعدادنے جمع ہوکرٹریفک جام کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔