Live Updates

عمران خان کے حلقہ این اے 243سے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا

گیا،اسکروٹنی کیلئے (آج) طلب جو شخص اپنی بیٹی کو تسلیم نہیں کرتا اسے الیکشن لڑنے کا حق نہیں،ایڈوکیٹ عبدالوہاب کی جانب سے دائر درخواست قبول

پیر 11 جون 2018 17:25

عمران خان کے حلقہ این اے 243سے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حلقہ این اے 243سے نامزدگی کو چیلنج کردیا گیا ہے جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اسکروٹنی کے لیے آج (منگل)طلب کرلیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی شہلا رضا نے این اے 243 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ان کا عمران خان سے مقابلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا سلسلہ پیر کو آخری روز سٹی کورٹ میں جاری رہا اور مختلف جماعتوں کے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے کورٹ پہنچتے رہے۔پیپلز پارٹی کی شہلا رضا نے این اے 243 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، اس حلقے سے ان کا عمران خان سے مقابلہ ہوگا جبکہ نصرت سحر عباسی نے سکھر این اے دو سو چھ جنرل سیٹ سے فارم جمع کرادیے، نصرت سحر عباسی کا مقابلہ سابق قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ہوگا۔

(جاری ہے)

این ای246 سے ریٹرننگ آفیسر نے مسلم لیگی امیدوارسلیم ضیاکو اسکروٹنی کیلئے 13جون کوطلب کرلیا، تحریک انصاف کے چیئرمین کا حلقہ این اے 243 میں الیکشن لڑنے کو چیلنج کردیا گیا، ایڈوکیٹ عبدالوہاب کی جانب سے عمران خان کے الیکشن لڑنے پر پابندی لگانے کی درخواست دی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ جو شخص اپنی بیٹی کو تسلیم نہیں کرتا اسے الیکشن لڑنے کا حق نہیں حلقہ 243 کے ریٹرننگ افسر نے درخواست قبول کرلی ہے ، ریٹرننگ آفیسر نے تحریک انصاف کے چیئرمین کواسکروٹنی کیلئے طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ عمران خان خود یا اپنے نمائندے کے ذریعے 12جون کو11بجے پیش ہو کر کاغذات کی اسکروٹنی کروائیں، ، عمران خان کی جگہ عمران اسماعیل ریٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش ہوںگے، عمران خان نے عمران اسماعیل کو اتھارٹی لیٹر جاری کردیا ۔

پیپلز پارٹی کے فرخ نیاز نے این اے 245 سے کاغذات جمع کرادئیے، طارق آفریدی آزاد امیدوار کی حیثیت سے پی ایس 104 اور این اے 244 ،ابرار علی نی پی ایس 113، این اے 254 پر پی ایس پی کے سید قمر اختر نقوی اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر عمران حیدر عابدی نے این ان 239 سے، پی ایس پی کے ڈاکٹر صغیر نیاین ای245سے، تحریک انصاف کے علی زیدی نے این ای244سے اور عامر لیاقت نے این ای245سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے ۔

این ای243 پی ایس پی کے حسان صابراور محمدظفرسولیجاپی پی ایس 103سے جبکہ شیخ عبداللہ نے این اے 252اور پی ایس 100سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، این اے 254 سے پی ایس پی کے محمد فیصل نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، این اے 246 سے ایم ایم اے مولانا نورالحق نے نامزدگی فارم جمع کرادیے۔ادھر عام صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر اب تک36 فارم قومی اسمبلی کیلے موصول ہوے ، صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 124 فارم جمع ہوے جبکہ اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر73 فارم جمع ہوئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات