فاروق بھائی کو دعوت دیتا ہوں، مل کر کام کریں، خالد مقبول صدیقی

عدالت کا فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان کے منشور کی کامیابی ہے،کنوینر ایم کیو ایم پاکستان

پیر جون 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کا فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان کے منشور کی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عدالت نے منشور کی تشریح کر دی ہے اور میں اب فاروق ستار بھائی کو دعوت دیتا ہوں، آئیں مل کر کام کریں۔ انہوںنے کہا کہ کنونیئر کا عہدہ تنظیم کی امانت ہے، جب چاہے واپس لے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم کیوایم پاکستان کی کنوینر شپ سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے فاروق ستار کی درخواست مسترد کردی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا سربراہ خالد مقبول صدیقی کو قرار دیا ہے۔