محدود وسائل کے باوجود ضلع کورنگی کو صاف ستھرا سرسبز اور روشن بنا ئیں گے ،سید نیئر رضا

پیر 11 جون 2018 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ محدود وسائل کے باوجود اپنے عوام کو سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنے دینگے ،ضلع کورنگی کو جہاں تعمیر و ترقی ،صاف ستھرے سرسبز ماحول کے قیام کو یقینی بنا کر عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا نے کے عمل کو یقینی بنا رہے ہیں وہیں ضلع کورنگی میں روشن ماحول کے قیام کے لئے شاہراہوں ،گلیوں اور عبادت گاہوں نے اطراف جدید اسٹریٹ لائٹس نصب کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے نمائندوں اور بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ ملیر ماڈل زون کا تفصیلی دورہ کرکے جاری تعمیر و ترقیاور عوامی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا دورے کے موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے لیاقت مارکیٹ ملیر اور عبادت گاہوں کے اطراف بلدیہ کورنگی کے تحت اسٹریٹ لائٹس کی نصب کرنے کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی سطح پر روشن ماحول کا قیام یقینی بنا نے کے لئے تمام اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے اہم شاہراہوں ،عبادت گاہوں اور گلیوں محلوں سمیت آمد و رفت کے راستوں پر لگے تمام اسٹریٹ لائٹس کو روشن رکھا جائے اس موقع پر مساجد وا مام بارگاہوں کے منتظمین اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئرر ضا نے علاقائی سطح پر بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ بلدیہ کورنگی بتدریج مسائل کے حل کو یقینی بنا رہی ہے انشا اللہ عوام کے تعاون سے ضلع کورنگی کو مسائل سے چھٹکارہ اور تعمیر و ترقی کے ذریعے مثالی ضلع بنایا جائیگا ۔