Live Updates

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء اکرم چیمہ نے NA-239اور عابد جیلانی نے PS-92سے اپنے کاغذات جمع کردیئے

پیر 11 جون 2018 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اکرم چیمہ نے کراچی NA-239قومی اسمبلی کیلئے اور صوبائی اسمبلی سندھ PS-92سے عابد جیلانی نے اپنے کاغذات جمع کرادیئے ۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد سٹی کورٹ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اکرم چیمہ اور عابد جیلانی نے کہاکہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے عوام پر امن اور انصاف پر مشتمل معاشرے کا قیام چاہتی ہے انشا اللہ 25جولائی 2018؁ء کو عوام کا فیصلہ PTIاور عمران خان کے حق میں ہوگا رہنمائوں نے کہاکہ عمران خان عوام کی اُمیدوں کا مرکز ہیں کراچی میں مستقل قیام امن اور شہر کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے کارکنان سے کہاکہ وہ الیکشن مہم کا بھر پور انداز میں آغاز کردیں اور گھر گھر جاکر عوام کو عمران خان کا پیغام پہنچائیں اس موقع پر اکرم چیمہ اور عابد جیلانی نے اس عزم کا اظہار کیا ہم کامیابی کے بعد اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کو تمام مسائل سے نجات دلاکر انصاف پر مشتمل معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات